ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ’اے دل ہے مشکل‘تنازعہ میں فڑنویس کے کردار پر کجریوال کا نشانہ

’اے دل ہے مشکل‘تنازعہ میں فڑنویس کے کردار پر کجریوال کا نشانہ

Sun, 23 Oct 2016 19:49:18  SO Admin   S.O. News Service

 

نئی دہلی23اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے فلم’’اے دل ہے مشکل‘‘کی ریلیز کیلئے مہاراشٹر نونرمان سینا اور فلم ساز کے درمیان بات چیت میں ثالثی کا کردار ادا کرنے پر آج مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس کو آڑے ہاتھوں لیا۔کجریوال نے ٹویٹ کیاکہ بی جے پی ملک کو برباد کر دے گی۔ایم این ایس صدر راج ٹھاکرے نے کہاتھاکہ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے والے فلم سازوں کو فوج کی فلاح وبہبود فنڈ میں پانچ کروڑ روپے کی شراکت سمیت دیگر شرطوں پر عمل کرنا ہوگا۔اس پرفوج سمیت کئی طبقوں نے ان کی تنقید کی تھی۔اپوزیشن پارٹی فڑنویس تنقید کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ وہ ایم این ایس کے دباؤبنانے کی چالوں کے آگے جھک گئے اور مہاراشٹر میں قانون بنائے رکھنے میں ناکام رہے۔سیاسی جماعتوں اوردیگرتنظیموں کے دباؤ میں بالی ووڈ فلم سازوں نے کل اعلان کیا تھا کہ وہ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔اس کے بعد کرن جوہر کی ’’اے دل ہے مشکل‘‘کے ریلیزہونے کا راستہ صاف ہوا۔ایم این ایس نے پاکستانی آرٹسٹ فواد خان کے ہونے کی وجہ سے اس فلم کے کارکردگی میں خلل ڈالنے کی دھمکی دی تھی۔


Share: